5 مارچ 2012 - 20:30

چین کے وزيرخارجہ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کرتےہوئے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مسلمہ حق ہے۔

ابنا: چین کے وزیر خارجہ یانگ جیہ چی نے چین کی عوامی پارٹی کے قومی اجلاس کے موقع پر کہا کہ بیجنگ اس بات پر تاکید کرتا ہےکہ ایران کا ایٹمی معاملہ اور شام کا بحران مفاہمت آمیز طریقوں سے حل کیا جائے۔

یانگ جیہ چی نے کہا کہ مغرب کی جانب سے ایران کی دشمنی اور ایران پرپابندیوں سے ایٹمی معاملہ حل نہیں ہوسکتا۔ یا درہے امریکہ جو این پی ٹی معاہدہ کی کھلم کھلا مخالفت کررہا ہے ایران پر یہ الزام لگاکر کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے درپئے ہے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی راہ میں روکاٹیں کھڑی کررہا ہے ۔

یاد رہے امریکہ نے نئي نسل کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے سیکڑوں ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ امریکہ نے صہیونی ریاست کو ایٹمی ٹکنالوجی اور ہتھیار فراہم کرنےمیں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ صہیونی ریاست کے پاس تین سو ایٹمی وار راہیڈز ہیں جو امن عالم کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں........ /169